پشاور(نیشنل ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی کی پہچان اور بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی ثمربلور نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
ثمرہارون بلور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں تاہم اب ثمربلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے اے این پی کی سابق رہنما ثمربلور نے ملاقات کی ہے جس دوران وفاقی وزیرامیر مقام بھی موجود تھے۔وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ثمر بلور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثمر بلورکےمسلم لیگ ن میں شامل ہونےسےصوبےمیں پارٹی مضبوط ہوگی۔
ثمر بلور کا سیاسی پس منظر
ثمربلور اے این پی کے شہید رہنما ہارون بشیر بلور کی بیوہ ہیں، وہ 2018 میں ضمنی انتخاب جیت کر پہلی بار صوبائی اسمبلی کی رکن بنیں۔ثمر بلور 24 اکتوبر 2018 سے 18 جنوری 2023 تک (تقریباً 4 سال اور 3 مہینے) اسمبلی کی فعال رکن رہیں، جون 2020 میں انہیں خیبر پختونخوا اے این پی کی صوبائی سیکرٹری انفارمیشن مقرر کیا گیا ۔وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی پہلی خاتون ایم پی اے بنیں جو عوامی نشست سے منتخب ہوئیں، یہ اعزاز پشاور میں 16 سال بعد پہلی بار کسی خاتون کو ملا تھا ۔
پشاور میں اے این پی کی پہچان ثمر بلور کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان
