مالی سال 25-2024 میں ملکی تاریخ میں سب سے ترسیلات زر موصول

کراچی(نیشنل ٹائمز) اسٹیٹ بینک پاکستان نے ورکرز ترسیلات کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔
مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.4 ارب ڈالر رہیں جو جون 2024 کے مقابلے میں 7.9 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر رہیں اور مالی سال 2024 میں ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر تھیں جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 26.6 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے موصول ہوئیں جو 823.2 ملین ڈالر رہیں۔اس کے علاوہ جون 2025 میں متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے، جون 2025 میں برطانیہ سے 537.6 ملین ڈالر اوراسی ماہ امریکا سے 281.2 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر