چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا، چینی درآمد کا طریقہ ماضی سے مختلف اور بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اُس وقت کیا تھا جب چینی وافر مقدار میں دستیاب تھی، اب چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے چینی درآمد کی جارہی ہے۔
چینی کی بڑھتی قیمت
دوسری جانب کراچی میں ہول سیلز میں چینی کا بھاؤ 179 روپے فی کلو ہے اور عاشورہ کے بعد ہول سیلز میں چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے بڑھی ہے۔کراچی میں ہول سیلز میں چینی کا بھاؤ 15 مئی سے تاحال 13 روپے فی کلو بڑھ چکا ہے اور ریٹیل بازار میں چینی 190 روپے سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔کراچی میں 15 مئی کو ریٹیل سطح پر چینی 170 روپے میں فروخت ہورہی تھی اور اب ریٹیل میں چینی کا بھاؤ 20 سے 30 روپے فی کلو بڑھ چکا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف بطور پالیسی اپنایا ہوا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور میں اے این پی کی پہچان ثمر بلور کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان
’صدر زرداری آئین و پارلیمان محفوظ رہنے کی ضمانت ہیں‘، استعفے کی خبریں بے بنیاد قرار
عالمی اور علاقائی معاملات پر ترکیے اور پاکستان کا مؤقف ایک ہے: اسحاق ڈار
سانحہ سوات: 2 ہیلی کاپٹرز کے باوجود انکا استعمال کیوں نہ ہوا؟ عدالت نے رپورٹ طلب کرلی
مالی سال 25-2024 میں ملکی تاریخ میں سب سے ترسیلات زر موصول
وفاقی حکومت کا 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تصدیق
بنوں: تھانے اور ایک گھر پر مسلح افراد کا ڈرون حملہ، خاتون جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر