ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔
خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے ، یہ تو نہیں بتاسکتے لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اچھی بات ہوگی ،البتہ پیپلز پارٹی سے حکومت کے رابطوں کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو سندھ کے سینیر وزیر شرجیل میمن نے کہا تھا کہ فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹٰی کو کوئی پیش کش نہیں کی گئی ، وہ ایسی باتوں کی تردید کرتے ہیں ۔
خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا
