خواجہ آصف کی کڑی تنقید: اسپیکر نے اپنی تنخواہ کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی تنخواہ کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی کڑی تنقید کے بعد ایاز صادق نے اس معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں اسپیکر نے مؤقف اپنایا ہےکہ میرا تنخواہوں کے معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے، بےشک میری تنخواہ مت بڑھائیں۔ ذرائع اسپیکرآفس کے مطابق تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا ہے اسپیکر کا نہیں ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپیکر ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں کا معاملہ کیا ہے؟
آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں نمائندہ جیونیوز نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں ہوشربا اضافے کا سوال کیا تھا جس پر وزیر خزانہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی تنخواہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ کرنے کی وجہ 9 سال سے اضافہ نہ ہونا قرار دیا تھا۔بعدازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر کی تنخواہ ساڑھے 21 لاکھ ہونے پر اسے مالی فحاشی قرار دیا تھا جب کہ وزیراعظم نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیا تھا۔چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بھاری بھرکم اضافے کے معاملے میں اندرونی کہانی سامنے آئی تھی کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی اپنی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ خود کیا۔ مکمل خبر پڑھیں۔۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر