سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت

نیو یارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اراکین نے 2 اگست کو کبل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں کم از کم 16 پاکستانی شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سوات حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

سلامتی کونسل کے اراکین متاثرین کے اہلِخانہ، حکومتِ پاکستان اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے مرتکب، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تمام ممالک بین الاقوامی قانون و سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان سے تعاون کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر