امریکا میں ہوائی سفر کے دوران زبردستی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو عملے نے پکڑ کر باندھ دیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز)امریکا میں ایک ہوائی سفر کے دوران زبردستی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو عملے نے پکڑ کر سیٹ کیساتھ باندھ دیا۔ خاتون نے عملے کے ایک رکن کو کاٹ کر زخمی کر دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ایئر لائنز میں پیش آیا۔ ہوائی کمپنی کے ترجمان نے اپنے بیان میں واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خاتون دوران پرواز اچانک اپنی سیٹ سے اٹھی اور جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے لگی، وہاں موجود عملے نے اسے دبوچنے کی کوشش کی تو اس نے ان میں سے ایک شخص کو بری طرح سے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ تاہم جہاز کے عملے نے اس خاتون کو دبوچ کر سیٹ کیساتھ باندھ دیا اور اس کے منہ پر بھی ٹیپ لگا دی کیونکہ وہ پاگل پن کی حد تک شور شرابہ کر رہی تھی۔امریکی میڈیا میں یہ خبر اور اس سے جڑی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں لیکن اس خاتون کا نام اور پتا ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاہم صرف یہ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ رواں ماہ 6 جولائی کو پیش آیا۔ امریکن ایئر لائنز کی یہ پرواز فورٹ ورتھ ہوائی اڈے سے ڈیلاس جا رہی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز میں موجود دیگر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے عملے نے اس خاتون کو سیٹ کیساتھ باندھ دیا تھا تاکہ وہ اپنے پاگل پن میں کسی کو نقصان نہ پہنچا دے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر