اداکارہ و ماڈل شیفالی جریوالا کا جوان رہنے کا جنون ان کی جان لے گیا ؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ ادوایات یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، ممکنہ طور پر انہی ادویات کی وجہ سے ان کو دل کا دورہ پڑا۔ 27 جون کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان ان کی حالت اچانک خراب ہوئی، جسم لرزنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔ ان کے شوہر پرگ تیگی، والدہ اور چند دیگر افراد اس وقت گھر پر موجود تھے جنہوں نے انہیں فورا اسپتال لے جایا، لیکن وہ اسپتال پہنچتے ہی انتقال کر گئیں۔
تحقیقات میں گھر سے مختلف ادویات ضبط کی گئی ہیں جن میں اینٹی ایجنگ وائلز، وٹامن سپلیمنٹس اور معدے کی ادوایات شامل ہیں۔ پولیس نے خاندان کے افراد، گھریلو ملازمین اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کے بیانات قلمبند کیے ہیں، اور ابھی تک کسی قسم کی لڑائی یا تنازعہ کے آثار نہیں ملے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی پوسٹمارٹم رپورٹ اور لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کی جائے گی۔ جوان دکھائی دینے کا جنون بعض اوقات مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔
شیفالی جروالا نے 2002 میں گانے کانٹا لگا سے شہرت حاصل کی تھی اور بعد میں فلم مجھ سے شادی کروگی اور ٹی وی رئیلیٹی شوز میں بھی حصہ لیا تھا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر