افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی سے پریشان بھارت نے قندھار میں اپنا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا

کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی سے پریشان بھارت نے قندھار میں اپنا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ بھارت کا خصوصی طیارہ رات گئے 50 سے زائد سفارتکاروں اور سکیورٹی عملے کو لے کر قندھار سے دہلی پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ قندھار شیر میں لڑائی کا شدید خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے، اسی کے پیش نظر ہی ہم نے اپنا قونصل خانہ بند کرکے وہاں تعینات اپنے سفارتکاروں کو نکالا۔ اگر انڈین سفاتکار اور عملہ وہاں موجود رہتا تو کسی بڑے نقصان کا بھی اندیشہ تھا۔ ہمارا مقصد انڈین شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا تھا، جس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔انڈین حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر افغانستان کی صورتحال میں بہتری آئی تو اپنا عملہ واپس بھیجنے کا سوچ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت نے گزشتہ سال اپریل 2020ء میں صوبہ ہرات اور جلال آباد میں قائم اپنے دونوں قونصل خانوں کے آپریشنز کو معطل کر دیا تھا، اس موقع پر بھی بالکل اسی طرح تمام عملے کے افراد کو نکال لیا گیا تھا۔اس وقت ہندوستانی محکمہ خارجہ نے بہانہ بنایا تھا کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ہرات اور جلال آباد کے قونصل خانوں میں موجود اور سفارتکاروں کو واپس بلایا گیا ہے۔ لیکن یہ جھوٹ ثابت ہوا کیونکہ انھیں ابھی تک افغان سرزمین پر واپس ہی نہیں بھیجا گیا ہے۔ادھر خبریں ہیں کہ طالبان نے قندھار کے قریب طالبان اہم اضلاع کا مکمل کنٹرول اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انڈیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر صورتحال مزید صوبوں میں کشیدہ ہوئی تو ایسے فیصلے دوبارہ کئے جا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر