وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت، محمد بن سلمان نے انکی گاڑی خود ڈرائیو کی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی استقبال کیا گیا اور ولی عہد محمد بن سلمان خود گاڑی چلاکر وزیراعظم کو ظہرانے میں شرکت کے لیے لے کر گئے۔ظہرانے کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔ظہرانے میں مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں، سعودی کابینہ، سول اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیاوزیراعظم کا مہمان خصوصی ہونا دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی، منیٰ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔سعودی میڈیا نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر