بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہوسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کی۔ ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے1950 سے زائد سینیر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے،کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا، ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنےگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بی ایل اے(فتنہ الہندوستان) کو بھارت سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔بی ایل اے کی قیادت ہندوستان میں ہے، فتنہ الخوارج والا کہتا ہے ہمیں ہندوستان مدد کرے، یہ ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔اس کے علاوہ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام،محبت کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہےگا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر