3 روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا: احسن اقبال

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور میں تھسیز ڈسپلے کا افتتاح کرنے کےبعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد مضبوط اورتواناپاکستان کا تاثر ابھرا ہے، معاشی محاذ پربھی آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری رکنے سے بھی معیشت بہتر ہوگی، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ڈیجٹلائزیشن پراسس شروع کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کریں،گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر گھومتےتھے،پاکستان اب قابل عزت مقام پرکھڑا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل اسکلز سے لیس کرنا ہے، اسے مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹیکس وصولی میں اضافہ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پہلی بار حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کر دی۔امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں لڑاکا طیارے کھوئے۔پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال پر بھارتی فوج کے جنرل انیل چوہان نے طیاروں کی تعداد بتانے سےگریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں، ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ وہ گرے کیوں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر