کے الیکٹرک کو 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ کا اوسط بجلی سپلائی ٹیرف دیدیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) کے الیکٹرک کو 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ کا اوسط بجلی سپلائی ٹیرف دے دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ اوسط بجلی سپلائی ٹیرف پر فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کا 7 سالہ بجلی سپلائی ٹیرف 2023-24سے 2029-30 تک کیلئے ہوگا، یہ ٹیرف کے الیکٹرک کے گزشتہ ٹیرف کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔

اس سے قبل 30 جون 2023 کو کے الیکٹرک کے 7 سالہ ٹیرف کا دورانیہ ختم ہو گیا تھا۔

نیپرا فیصلے میں کے الیکٹرک کو 2023-24 کیلئے 39روپے 97پیسے فی یونٹ کا اوسط بجلی سپلائی ٹیرف دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل کے الیکٹرک کیلئے گزشتہ ٹیرف 33روپے 82 پیسے فی یونٹ تھا۔

کے الیکٹرک کو ملنے والا نیا ٹیرف 2023-2024 کیلئے ڈسکوز کے بنیادی ٹیرف سے 34 فیصد زیادہ ہے۔

نیپرا فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک کے 2023 -24 کیلئے بجلی سپلائی ٹیرف میں 31روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی، خریداری قیمت 2 روپے 86 پیسے ،ٹرانسمشن لاگت 3 روپے 31پیسے ،ڈسٹری بیوشن لاگت 2 روپے 28 پیسے فی یونٹ کا سپلائی مارجن شامل ہے۔

گزشتہ سال کی ایڈ جسٹمنٹ کے تحت 44 پیسے فی یونٹ کی کٹوتی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کا نیا اوسط بجلی سپلائی ٹیرف صارفین پر اثر انداز نہیں ہوگا، ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ مقرر ہیں۔کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ وفاقی حکومت کی سبسڈی سے پورا ہو گا۔

نیپرا کے مطابق 7 سالوں کے دوران کے الیکٹرک کو وصولیاں 93.25فیصد سے بڑھا کر 96.50 فیصد کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر