یومِ تکبیر پر قوم کو دلی مبارکباد، ایٹمی پروگرام پاکستان کی خودمختاری اور امن کا ضامن ہے: صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے، جب ہم نے اپنی جوہری صلاحیت کا مظاہرہ کر کے تزویراتی دفاعی طاقت حاصل کی۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ملکی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے ایٹمی پروگرام سے وابستہ تمام سائنسدانوں، انجینئرز، سول و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں، جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سرپرستی میں اس پروگرام کو مزید وسعت اور مضبوطی ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقت بننا محض تکنیکی ترقی کا اظہار نہیں بلکہ ایک دانشمندانہ اور دور اندیش فیصلہ تھا تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔

صدر زرداری نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک قابل اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت ہے، جو ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں بلکہ پرامن بقائے باہمی، عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر کاربند ہے۔ حالیہ بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تزویراتی تحمل اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا، اور آپریشن بُنیانُ مَّرصوص کے تحت نپے تلے مؤثر ردِعمل نے دشمن کو اپنی معاندانہ کارروائیاں بند کرنے پر مجبور کیا۔

آخر میں صدر مملکت نے قوم سے اپیل کی کہ یومِ تکبیر پر ہم سب ایک بار پھر یہ عہد کریں کہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر