حکومت کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف متحرک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی فی الحال کسی سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئےکاوشیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ بیرسٹر سیف نے دو روز قبل بھی رات دیر گئے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سیف کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی تھیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر