پاکستان نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کردیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بھارت کی پراکسی وار کو فتنہ الہندوستان کا نام دیا۔سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بتایا کہ بلوچستان میں حملےکا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی سرپرستی میں ہوا، بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے، بھارت نے اب دہشت گرد پراکسیزکو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان ان نیٹ ورکس کو ختم کرےگی، ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرےمیں لایا جائےگا، دہشت گردی کی ان کارروائیوں پرسخت ایکشن ہوگا، فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کیے ہیں۔ خضدار حملے میں زخمی ہونیوالے 51 بچے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہے بھارت کا مکروہ چہرہ: ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2009 میں پاکستان نے شواہد بھارت کے وزیراعظم کو دیے، گرفتار دہشت گردوں نے بھارت کی پشت پناہی کا اعتراف کیا۔انہو ں نے بتایا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، 21 مئی کو بھارت کےحکم پر فتنۃ الہندوستان نے یہ سب کچھ کیا، یہ بھارت کی دہشت گردانہ ظلم کی شکل ہے، ان حملوں میں کوئی بلوچیت، پاکستانیت نہیں۔ان کا کہنا تھا 12 اپریل 2024 کو 12 مزدوروں کو نوشکی میں شہید کیاگیا، 28 اپریل 2024 کو تمپ کیچ میں 2 مزدوروں کو شہید کیاگیا، بھارت کی ہدایت پر یہ عورتوں اور بچوں پرحملےکر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 14 فروری کو ہرنائی میں 10 افراد کو آئی ای ڈی دھماکے میں شہیدکیا گیا، جعفر ایکسپریس حملے میں معصوم شہری، چھٹی پر جانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہیدکیاگیا جبکہ 9 مئی کو لسبیلہ میں 3 معصوم حجاموں کو شہید کیاگیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 21 مئی کو 6 معصوم پھولوں کو شہید کیاگیا، 51 معصوم بچے اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہےبھارت کا مکروہ چہرہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بچوں، مزدوروں کو شہید کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کےلوگوں کاعزم نہیں توڑ سکے، بھارت کی 20 سال کی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا ریکارڈ عوام کےسامنے رکھ رہےہیں، پکڑےگئےدہشت گردوں نے بتایا ہےکہ فتنہ الہندوستان کیسےپاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان میں شہید کیےگئے افرادکے لواحقین کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر