اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ہیٹی کے صدر کے قتل کی مذمت

اقوام متحدہ(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ سلامتی کونسل(یواین ایس سی)نے ہیٹی کے صدر جووینل موئس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک پریس بیان میں کونسل کے ارکان نے موئس کے خاندان اور ہیٹی کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور اس مکروہ جرم کے مجرمان کو جلداز جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔کونسل کے ارکان نے ہیٹی کے تمام سیاسی شراکت داروں سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ تشدد کے کسی بھی عمل اور تشدد کیلئے کسی بھی طرح بھڑکانے سے باز رہیں۔انہوں نے بات چیت کیلئے اپنی مستحکم حمایت کا اظہار کرتے ہو ئے تمام فریقین سے پرسکون رہنے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کسی بھی ایسے اقدام سے پرہیز کرنے کا مطالبہ کیا جو مزید عدم استحکام کا باعث بنے۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان نے ہیٹی میں جاری صورتحال کی نگرانی کے عزم کی تصدیق کی اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنے اور تمام افراد اور اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اہم ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہیٹی کے عوام سے یکجہتی جاری رکھنے کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر