غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں 25 اپریل کو غزہ شہر کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں کیے گئے حملوں کے مناظر شامل ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور گاڑیوں پر راکٹ فائر کیے جبکہ اسرائیلی فوجیوں پر بھی شدید فائرنگ کی گئی۔القسام بریگیڈز کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور رات سے اب تک مزید 103 فلسطینی شہید کردیے گئے ہیں۔رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی حملوں میں کئی اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر