بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کہ سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پسرور کینٹ کے دورے کے موقع پر افواج پاکستان کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو جنگ پاکستان نے لڑی اور جیتی ہے اس پر کتابیں لکھی جائیں گی، تینوں مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک فوج نے پاکستان کے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کا راستہ اختیار کیا تو ہمیں تیار پائےگا، پاکستان امن اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہے، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گےکہ سوچا بھی نہیں ہوگا، مودی سے کہتا ہوں آگ لگانے کے بجائے آگے بڑھنےکی بات کریں، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، اس خواہش کو کمزوری مت سمجھنا۔ان کا کہنا تھا کہ 1971 میں مکتی باہنی کو کس نے ٹریننگ دی تھی؟ دنیا جانتی ہے، مسٹرمودی بی ایل اے، ٹی ٹی پی کے تانے بانے آپ سے ملتے ہیں، مسٹرمودی اپنے بھاشن آپ اپنے پاس رکھیں، مودی سندھ طاس معاہدے پر کبھی سوچنا بھی نہیں، پانی ہماری ریڈ لائن ہے اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے، پانی روکنےکی کوشش کی تو واضح کرتے ہیں کہ پانی اور خون ساتھ نہیں چل سکتے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رافیل کے تکبر میں مبتلا بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، آپ سمجھتے تھے کہ اس علاقے کے تھانیدار ہیں اب یہ جھوٹاتاثر ختم ہوگیا، مسٹر مودی دوبارہ یہ حرکت کی تو منہ کی کھاؤ گے،مودی ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی قوم کو مزید دھوکا نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مربوط ڈائیلاگ ہوگا ، میٹھا میٹھا ہپ ہپ ہم نہیں ہونے دیں گے، بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر جامع مذاکرات کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر