بھارت کی فوج پاکستان کیخلاف اتنی کمزور کیوں ثابت ہوئی؟ امریکی ملٹری جریدے کا اہم تجزیہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیشنل انٹریسٹ کے مطابق جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں، بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے مگر پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارت کو نیوکلئیر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا مگر پاکستان فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بھارت کے پاس یورپی اور روسی ساختہ جدید ہتھیاروں کا امتزاج ہے جبکہ پاکستان کو چین اور ترکی مدد حاصل رہی۔ نیشنل انٹریسٹ کے مطابق پاکستان ائیرفورس نے ابتدائی بھارتی فضائی حملوں کو روک کر غیرمعمولی دفاع صلاحیت ثابت کی، پاکستان نے آپریشن کے آغاز میں ہی بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارتی پائلٹس میں مناسب فلائٹ ٹریننگ کی شدید کمی ہے، بھارتی ائیرفورس کی غیر معیاری ٹریننگ نے بھارتی جنگی صلاحیت کو متاثر کیا اوربھارت کے جدید ترین رافیل طیاروں کا نقصان، نئی دہلی کی ساکھ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔نیشنل انٹریسٹ کے مطابق پاکستان فضائیہ کی برتری کی بڑی وجہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہتر تربیت اور جنگی تجربہ ہے، پاکستانی پائلٹس افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں مسلسل انسداد دہشت گردی آپریشنز کرتے رہے ہیں۔امریکی جریدے نے تجزیہ کیا کہ بھارتی خارجہ پالیسی نے اسے عالمی حمایت سے محروم کر رکھا ہے، روس، بھارت کا دیرینہ اتحادی ہے مگر وہ بھی اس تنازعے پر خاموش رہا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر