بھارتی جارحیت کا جواب کیسے اور کب دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین خود کریں گے: ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مساجد، سول آبادی اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 معصوم شہری شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کا بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا، بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون گرایا گیا، کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا گیا، آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیتے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر