‘رافیل سمیت دیگر جنگی جہازوں کا پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکا’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے۔حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا دھچکا ہے، اس جواب کے بعد مودی بیک فٹ پر ہے اور اب وہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے دوبارہ کوئی ایڈوینچر کر سکتے ہیں جس کا پاکستان دوبارہ سخت جواب دے گا۔حامد میر نے کہا کہ حملے میں پہل بھارت نے کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا مگر پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اب پورا خطہ حالت جنگ میں ہے۔تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگی اور سفارتی دونوں محاذوں پر کامیابی حاصل کی ہے، نریندر مودی کے ڈرامے پر خود بھارت میں بھی شواہد مانگے گئے اور آج بھی ان کو جواب مل گیا۔انہوں نے کہا بھارت کو جن جہازوں اور ٹیکنالوجی پر ناز تھا ان کا گرنا بھارت کے لیے بڑا سرپرائز ہے جس کے بعد اب مودی پر بہت پریشر ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر