رنبیر کپور کورونا وائرس کا شکار، والدہ کی تصدیق

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ ان کی طبیعت ناساز ہے تاہم اب ان کی والدہ نیتو کپور نے تصدیق کی ہے کہ رنبیر کپور کورونا وائرس میں مبتلا ہیںسوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں نیتو کپور نے کہا کہ رنبیر کے حوالے سے تشویش اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کی شکرگزار ہوں۔انہوں نے بتایا کہ رنبیر کپور کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، اب اُن کی حالت بہتر ہے اور دواؤں کا استعمال کررہے ہیں۔نیتو کپور نے یہ بھی لکھا کہ رنبیر گھر میں ہی قرنطینہ ہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ شہر میں تو نہیں ہیں لیکن انہیں معلوم ہوا ہے کہ رنبیر کی طبیعت ناساز ہے۔رندھیر کپور کے اس بیان کے بعد سے ہی یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر