بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حملے کا جواب دیں گے۔

بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔

انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت نے شہری آبادی اورمساجد پرحملے کیے، بھارت کو بھرپورفوری جواب دیاجائے گا،ہم فوجی اور سفارتی سطح پر بھارت کو بھرپورجواب دیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر