اسرائیل کا یمنی دارالحکومت پر فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ کے علاوہ صنعا میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یمنی حوثی صنعا ائیرپورٹ کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے استعمال کررہے تھے جبکہ سمینٹ فیکٹری کو زیر زمین سرنگوں اور فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ائیرپورٹ فوری خالی کرنے کی وارننگ جاری کی تھی۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان کے ساتھ صنعا کا نقشہ بھی دیا گیا تھا جس میں ائیر پورٹ کو سرخ رنگ سے نشان زد کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ نشان زد علاقے میں موجود افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر صنعا ائیرپورٹ کی حدود سے نکل جائیں اور اپنے اطراف موجود افراد کو بھی ائیرپورٹ خالی کرنے کو کہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر لوگ ائیر پورٹ سے نہ نکلے تو وہ خود کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ دھمکی گزشتہ روز یمن پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اسرائیلی حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے مصروف ترین بن گوریون ائیرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کے بعد کیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر