پاکستان کا پہلگام واقعے میں ہاتھ نہیں، بھارت پاگل پن کامظاہرہ کرنے پر تلا ہے تو ہم جھکنے والے نہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا پہلگام کے واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں، سیاحوں کاقتل ایک سانحہ ہے مگر بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔انہوں نے کہا پاکستان دہشتگردی کا متاثرہ ملک ہے اور غیرملکی معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کا متاثر رہا ہے، بھارت اور دنیا سےکہتا ہوں کہ دہشتگردی کو صرف ٹینکوں سے نہیں بلکہ انصاف سے ختم کیا جاسکتا ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا بھارت کو ابھی تک کلبھوشن کے بارے میں جوابدہ ہونا ہے، پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ثبوت دیا ہے، بھارت کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھی دہشتگردی میں ملوث ہے۔سلامتی کونسل کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار، فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زورچیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے،کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، کشمیر میں گولی نہیں استصواب رائے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح سے تیار ہیں، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم متاثرہ ہیں، ہم بدلہ نہیں انصاف چاہتے ہیں، بھارت پاگل پن کامظاہرہ کرنے پر تلا ہے تو انہیں جان لینےدیں کہ ہم جھکنے والے نہیں ہیں، پاکستان کی سالمیت اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی میں سے دہشت گرد حربوں کو نکالنا ہوگا، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات اور مکالمہ ہی تنازعات کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان دریائےسندھ کی حفاظت کرے گا، آپ دریا کا رخ موڑسکتے ہیں مگر انہیں خشک نہیں کرسکتے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر