پاک بھارت کشیدگی: دنیا کی کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سےلفتھانزا، امارات، سوئس ائیر، برٹش ائیر ویز، ائیر فرانس سمیت دنیا کی کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنا ترک کر دیا ہے جس کی وجہ سے ان ائیر لائنز کی بھارت اور دیگر ممالک کی پروازوں کو طویل دورانیہ کا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔لفتھانزا ایئر نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کی پروازیں 22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اگلے اعلان تک پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کر رہی ہیں۔ ائیر لائن حکام کے مطابق یہ فیصلہ ائیر فرانس، برٹش ائیر ویز، سوئس انٹرنیشنل ائیر لائنز اور امارات جیسی دیگر بڑی بین الاقوامی ائیر لائنز کے اقدامات کے مطابق کیا ہے، جو پاکستانی فضائی حدود سے بچنے کے لیے بھارت یا دیگر ممالک کی پروازوں کے لیے راستہ تبدیل کرنے سے کیا ہے اوراس صورتحال میں تمام پروازوں کے سفر کا دوارنیہ طویل ہوا ہے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ برٹش ائیر ویز کی لندن سے دہلی کی پرواز کا دورانیہ پاکستانی حدود سے بچنے ہوئے پرواز بی اے 142 کا دورانیہ ایک گھنٹہ طویل ہوا ہے جب کہ فرینکفرٹ نئی دہلی لفتھانزا کی پرواز ایل ایچ 760 کو نئی روٹنگ کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے کے اضافی وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امارات کی دبئی سے دہلی کی پرواز ای کے 517 کو بھی نصف گھنٹے سے زائد کا اضافی دورانیہ بڑھ رہا ہے جب کہامارات کی ممبئی، احمد آباد اور دیگر شہروں کی پروازیں بھی پاکستانی حدود کو نظر انداز کر کے منزل تک جاتے ہیں۔ فضائی حدود میں تبدیلیاں بھارت اور پاکستان کے درمیان جوابی اقدامات کی ایک وسیع سیریز کا حصہ ہیں۔بھارت نے بھی پاکستانی ائیرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جبکہ پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔اس کشیدگی کے باوجود پاکستان بین الاقوامی ائیر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی رکھی ہے تاہم لفتھانزا اور ائیر فرانس نے رضاکارانہ طور پر اس سے بچنے کا انتخاب کیا ہے۔دوسری جانب برٹش ائیر اسلام آباد کے لئے اپ اینڈ ڈائون کی پرواز بی اے 2161 اور 2160 آپریٹ کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر