پہلگام حملہ: پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر آزاد کشمیر کے علاقے بیلانور شاہ میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپس موجود ہونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔اسی الزام کی حقیقت جاننے کے لیے انٹرنیشنل اور پاکستانی میڈیا نے ایل او سی سے 26 کلو میٹر کے فاصلے پر بیلانور شاہ کا دورہ کیا۔بھارتی الزامات کے برعکس علاقےمیں پرامن ماحول اور زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ مقامی شہری نے کہا کہ 37 سال سے دور دور تک کوئی کیمپ نہیں دیکھا معمولات زندگی اچھی طرح جارہی ہیں ، دنیا تسلیم کررہی ہے کہ یہاں کوئی جہادی کیمپ نہیں تھا۔وہاں موجود سیاح کا کہنا تھا کہ ہم یہاں لوگ گھومنے پھرنے آئے تھے ہمارے سامنے بچے اسکول میں گئے پیچھے ایک کالج ہے سرکاری اسکول ہے بچے اپنی لائف انجوائے کررہے ہیں اور ہم بھی گھوم پھر رہے ہیں۔بیلانور شاہ کے علاقے میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔خاتون پرنسپل کا کہنا ہے کہ 5 سال سے یہ ادارہ چلارہے ہیں کوئی ایکٹیویٹی ہم نے نہیں دیکھی پر امن ماحول میں پڑھاتے ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزام لگارہا ہے ان کی ساری حکمت عملی بچگانہ اور تخیلاتی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ یہاں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے دہشت گردوں کے کیمپس اور ان کی یہاں تربیت ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے یہاں آئے ہیں تاکہ بتاسکیں تم لوگ نقشے پر دعوی کرتے ہو ہم لوگ یہاں پہنچ گئے ہیں۔بھارتی الزامات کے برعکس علاقے میں تربیتی کیمپس تو نظر نہ آئے لیکن قدرتی حسن سے مالا مال اس علاقے میں روز مرہ کے معمولات زندگی اور چہل پہل ضرور نظر آئی۔بیلانور شاہ کا پرامن ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کا یہ پراپیگنڈا بھی من گھڑت اور بے بنیاد ہے جو کہ بھارت کے جنگی جنون کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر