پاکستان نے برطانیہ کو پہلگام واقعےکی تحقیقات میں شمولیت کی دعوت دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اس موقع پر وزیراعظم نے پہلگام واقعےکی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے واقعےکی اعلیٰ سطح شفاف اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیش کش کا اعادہ کیا۔برطانوی ہائی کمشنر سےگفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت سے اپنے دوستانہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرے، برطانیہ خطے میں امن کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنرکوپاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کوئی ثبوت فراہم کیےبغیرپہلگام واقعہ پاکستان سےجوڑنےکو مسترد کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے، پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی اقدام نہیں کرےگا جس سےعلاقائی امن و سلامتی کوخطرہ ہو۔وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنرکو پہلگام واقعےکے بعدکی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نےکہاکہ برطانیہ علاقائی امن وسلامتی کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کرکام کرےگا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر