اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے مطابق پاک بھارت سے کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ممکنہ خطرات کے پیش نظرکل رات بلیک آؤٹ رہا۔حکام کے مطابق جاگراں اور سرگن پاور ہاؤسز سمیت نوسیری گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کی گئی۔اس حوالے سے محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ سرحدی کشیدگی کےپیش نظر احتیاطاً بلیک آؤٹ کیا گیا۔
پاک بھارت کشیدگی: ممکنہ خطرات کے پیش نظر وادی نیلم میں کل رات بلیک آؤٹ رہا



