مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کانگریس رہنما نے ووٹ مانگنے کا کلپ لائیو پروگرام میں چلادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بنا کر نریندر مودی کا عوام سے ووٹ مانگنے کا منصوبہ کانگریس رہنما نے دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا اور پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ مانگنے کا بیان لائیو پروگرام میں چلا دیا۔ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ مارا گیا، بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔کانگریس رہنما کی جانب سے ویڈیو چلاتے ہی اینکر پرسن کو سانپ سونگھ گیا، ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کی جا رہی ہے جس نے مودی کا گھناؤنا چہرہ بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے مودی سرکار کا اپنے ہلاک فوجی جوانوں کے نام پر سیاست کرنے کا گندا کھیل منظر عام پر آگیا ہے، مودی بھارتی قوم کے جذبات بھڑکا کر سیاست کا دھندہ کرتا ہے۔سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنما کی جانب سے لائیو پروگرام میں ویڈیو کلپ چلانے پر ٹاک شو میں موجود اینکر اور وزرا کے چہروں پر سوالیہ نشان دیکھنے لائق تھے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر