امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پروفیسر ساجد میر ایک ماہ سے مہروں کی تکلیف میں مبتلا تھے، مرحوم نے تقریباً ایک ماہ قبل مہروں کا آپریشن کروایا تھا، ان کے دل کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر ساجد میر نے آج روٹین کے مطابق ناشتہ کیا اور ساتھ ہی ہارٹ اٹیک ہو گیا، فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔مرحوم کی نماز جنازہ رات دس بجے علامہ اقبال کالج خادم علی روڈ میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ سینیٹر پروفیسر ساجد کو مسلم لیگ (ن) نے 1994 میں پہلی مرتبہ پنجاب سے سینیٹر منتخب کرایا جس کے بعد وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر بنے، اس سے قبل وہ نائیجیریا میں درس و تدریس سے وابستہ رہے جہاں سے وہ 1985 میں وطن واپس لوٹے تھے۔اس سال فروری میں پروفیسر ساجد میر کو 7 ویں بار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا امیر منتخب کیا گیا تھا، وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے رہے تھے۔
سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند، روشن فکر اور اتحاد واتفاق کے داعی تھے، اللّٰہ کریم مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر