اسلام آباد: موسم کی خرابی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، پروازوں کی تاخیر اور متبادل لینڈنگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیال رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرانا پڑا جب کہ 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکیں۔ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 262 پشاور اتارلی گئی، شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی لینڈ کرایا گیا۔ابوظبی سے اسلام آباد کی پرواز ای وائی 300 کو ملتان اتارا گیا، کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 308 کو بھی ملتان موڑ دیا گیا، کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ائیر کی پرواز ایف ایل 857 کو پشاور لینڈنگ کرنا پڑی۔کوالالمپور اسلام آباد کی پرواز پی کے 895 کی لاہور میں لینڈنگ ہوئی۔ اسلام آباد سے بشکک، کراچی مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی 11 پروازوں کو تاخیر کا سامنا ہے۔کراچی سے پشاور روانہ ہوئی پرواز پی کے 350 کو موسمی خرابی پر واپس کراچی موڑ دیا گیا، مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔طوفان اسلام آباد کے بعدلاہور کی طرف بڑھ رہا ہے، فلائٹس کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر