پاکستان کا عالمی عدالت انصاف میں فلسطین کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہیگ میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے عالمی عدالت انصاف میں زبانی بیان دیا جس میں انہوں نے فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کیا۔پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ انروا کے آپریشنز روکنے کی کوشش عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پاکستانی سفیر نے غزہ میں انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی اور اسرائیل کو جوابدہ بنانے پر زور دیا۔پاکستان نے رواں سال کیس میں تحریری بیان بھی عالمی عدالت میں جمع کرایا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کیس کی سماعت 2 مئی تک جاری رہےگی۔ 40 سے زائد ممالک اور تنظیمیں عالمی عدالت کے اجلاسوں میں شرکت کر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر