افغانستان کے اہم اضلاع پر قابض طالبان کا اہم اعلان

دوحہ(نیشنل ٹائمز) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مضبوط پوزیشن کے باوجود طالبان مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں۔برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد ہم نے بیشتر علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن ہونے کے باوجود مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں۔ذبیح ﷲ مجاہد نے عندیہ دیا کہ آنے والے دنوں میں افغان حکومت سے مذاکرات میں تیزی آئیگی، آئندہ ماہ مذاکرات میں تحریری امن منصوبہ افغان حکومت کو پیش کرینگےدوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان نے صوبہ قندھار اور پکتیکا کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا جبکہ مسلح گروپ کی جانب سے مزید پیش قدمی جاری ہے، افغان وزارتِ دفاع نے ملک میں جاری مسلح جتھے کی پیش قدمی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ’افغان فورسز طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے تیار ہیں۔افغان طالبان سے ہونے والی جھڑپوں میں مسلسل ناکامی کے باعث سرکاری فوجیوں نے تاجکستان کا رخ کرنا شروع کردیا ہے تاکہ اپنی زندگیاں بچاسکیں۔یاد رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا جاری ہے، غیر ملکی افواج نے بگرام ایئربیس کا مکمل انتظام افغان فورسز کے حوالے کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان رہنماؤں نے افغان فوج کے اہلکاروں کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے ہتھیار پھینکنے پر تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر