اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نےکہا کہ سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا لیکن حکومت سندھ کی گزارش پر آج شام وزیر عظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرف سے وزیر اعلیٰ سندھ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جو بات چیت ہوئی اس کے تحت فیصلہ ہوگا۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی سی آئی میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا اور مسئلہ ختم ہوجائے گا، پہلے بھی وفاقی حکومت سے گزارش کی تھی کہ سی سی آئی کی میٹنگ جلدی کرائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے باعث راستوں کی بندش سے لوگوں کو بہت زیادہ مسائل تھے،گڈز ٹرانسپورٹ رکی ہوئی ہے، کسانوں اور تاجروں کو نقصان ہورہا تھا جب کہ راستوں کی بندش سے مال مویشی کا کاروبار کرنے والوں کو بہت مشکلات تھیں۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےشکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مطالبہ منظور کیا، سندھ حکومت ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔
نہروں کا معاملہ: وزیراعظم نے سندھ کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا



