پہلگام واقعہ: حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو غیرمعمولی تاخیر اور منسوخی کا سامنا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طویل فاصلوں سے دارالحکومت نئی دہلی اور امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، نجی ائیر کی دہلی سے الماتے کی پروازیں آج تیسرے روز بھی منسوخ ہیں۔بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز کو بھی طویل مسافت طے کرکے دارالحکومت دہلی پہنچنا پڑا۔نیویارک، ٹورنٹو، ویانا اور لندن سے دہلی کی 8 پروازوں میں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس اور میلان سے دبئی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ایمسٹرڈم، کوپن ہیگن، واشنگٹن اور شکاگو سے دہلی کی پروازوں میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی۔ تبلیسی، پیرس، جدہ، دوحہ اور تاشقند سے دہلی کی پروازوں میں بھی 2 سے 7 گھنٹے اور طویل روٹ سے لندن اور دبئی سے امرتسر کی پروازوں میں بھی 2گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر