روسی طیارہ 29 مسافروں کے ہمراہ لاپتا ہو گیا

ماسکو (نیشنل ٹائمز )روسی طیارہ 29 مسافروں کے ہمراہ لاپتا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق روسی طیارے اے این 26 پر 29 مسافر سوار تھے اور وہ لینڈنگ کی تیار ی کر رہا تھا کہ اچانک ’ کامچٹکا پینن سولا‘ کے مقام پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔ حکام کا بتانا ہے کہ جہاز جس وقت لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا تو جہاز کی جانب سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رابطہ نہیں کیا گیا ۔متضاد اطلاعات ہیں کہ جہاز ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ طیارہ کوئلے کی کان کے نزدیک گر کر تباہ ہواہے ، حکام کی جانب سے دو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جہاز کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔طیارے میں 6 اراکین پر مشتمل عملہ اور دو بچوں سمیت 29 افراد سوار ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر