پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی بھی بڑھکیں مارنے لگا، دو طرفہ سیریز پر فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارت اور پاکستان آخری بار 2012 اور 2013 کے سیزن میں دو طرفہ سیریز میں آمنے سامنے آئے تھے اور بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام میں حملے کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ کرکٹ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنایا۔راجیو شکلا نے کہا ہم آئندہ مستقبل میں ہونے والی کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔بی سی سی آئی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور اس واقعےکی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی ہم کریں گے، حکومتی مؤقف کی وجہ سے ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے اور ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاملات میں آگے نہیں کھیلیں گے۔ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ جب آئی سی سی ایونٹ کی بات آتی ہے تو ہم آئی سی سی کی وجہ سے کھیلتے ہیں، آئی سی سی کو بھی معلوم ہے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس پر ردعمل دے گا۔یاد رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے گزشتہ روز پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر