ڈسکہ الیکشن، PTI امیدوار کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادس(نیو ز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ انتخابات پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جَلد سماعت کی اپیل کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی کی اپیل پر کل سماعت کرے گی سپریم کورٹ کی جانب سے 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ رجسٹرار آفس نے سماعت سے متعلق نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر 10 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ امیدوار تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔اسجد ملہی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو ری پول کا حکم دے رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر