یونیڈو کی امریکی محصولات میں اضافے پر تنقید، عالمگیر تعاون پر زور

ویانا(شِنہوا)اقوام متحدہ کی تنظیم برائے صنعتی ترقی (یونیڈو) نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون جاری کیا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے محصولات میں حالیہ اضافے کے عالمی اقتصادی اور صنعتی ترقی پرمنفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
یونیڈو نے زور دے کر کہا کہ محصولات میں اضافہ “غلط نکتہ نظر اختیار کرتا ہے” اور اس بات کی نشاندہی کہ ان کے حساب کتاب اور نفاذ میں ثبوت کی کمی ہے جو ان کے مطلوبہ نتائج کے حصول کی حمایت کریں۔
مضمون کے مطابق یہ محصولات صنعتی پیداوار کی لاگت کو بڑھاتے ہیں، اس طرح معاشی کارکردگی و تجارتی فوائد کو کم اور مسابقت کو کمزور کرتے ہیں۔ یونیڈو نے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح کی پالیسیاں بالآخر دنیا بھر میں ملازمتوں کو خطرے میں ڈال دیں گی، جس سے کمزور ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
ادارے نے متنبہ کیا کہ بڑھتے ہوئے محصولات کے منفی اثرات نہ صرف پہلے سے کمزور ممالک کو متاثر کریں گے بلکہ محصولات کو نافذ کرنے والے ممالک کو بھی متاثر کریں گے، جس سے جغرافیائی سیاسی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوگا۔
یونیڈو کے ڈائریکٹر جنرل گرڈ مولر نے کہا کہ صنعتی تجارت میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے ایک منصفانہ اور پائیدار عالمی معیشت کا مقصد ہونا چاہئے۔
گرڈ مولر نے امریکہ اور دیگر صنعتی ممالک پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر فائدہ مند حالات پیدا کریں اور ایک منصفانہ اور زیادہ پائیدار عالمی معیشت کی تعمیر کریں جو سب کے لئے طویل مدتی خوشحالی کو یقینی بنائے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر