وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوری اداروں کے استحکام، آئین کی بالادستی، پارلیمانی طرزِ حکومت، قانون کی حکمرانی اور فیصلہ سازی میں عوام کی بامعنی شمولیت کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی یوم پارلیمان پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان جمہوری نظام حکومت اور جمہوری اقدار کی ضمانت دیتا ہے، آئین کی اصل روح کے مطابق اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں اور منتخب نمائندگان یہ اختیار عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے ایک مقدس امانت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان وہ آئینی فورم ہے جہاں قومی مسائل پر عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے قوانین وضع کئے جاتے ہیں، تمام طبقات اور گروہوں کی جامع شمولیت اور مؤثر نمائندگی کے تناظر میں بھی پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت نے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک حقیقی نمائندہ پارلیمان کے طور پر خواتین، اقلیتوں، چھوٹے صوبوں اور دیگر محروم طبقات کی آواز کو بھی مؤثر انداز میں شامل کیا گیا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خواتین اور غیر مسلم شہریوں کیلئے مخصوص نشستیں اسی آئینی عزم کا مظہر ہیں، سینیٹ وفاقی اکائیوں کو مساوی نمائندگی دے کر پاکستان کے وفاقی کردار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شفافیت، عوامی رسائی اور جدید پارلیمانی طرزِ عمل، جمہوریت شفافیت، معلومات تک رسائی اور عوامی شمولیت کا تقاضا کرتی ہے، پاکستان کی پارلیمان نے قانون سازی، پارلیمانی مباحث، کمیٹی رپورٹس اور دیگر دستاویزات کو عوامی دسترس میں لا کر اس سمت میں اہم اقدامات کئے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمان بین الاقوامی پارلیمانی سفارت کاری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے، بین الپارلیمانی یونین، پارلیمانی فرینڈشپ گروپس اور دیگر بین الاقوامی فورمز میں شرکت کے ذریعے پاکستان عالمی امن، مکالمے، پائیدار ترقی، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر