ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان آج دوحہ ملاقات ہوگی۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران کی جانب سے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، جس کا اہتمام دوحہ میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

امریکا اور ایران کے حکام نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر الیکٹرانک دستخط کے بعد سوئٹزر لینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں مذاکرات کیے۔ اس دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے لیے بھرپور سفارتکاری کی ہے، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔

پاکستانی حکام اب بھی پرامید ہیں کہ امریکا اور ایران 60 روز کے اندر امن معاہدے پر متفق ہو جائیں گے، جس کے لیے بھرپور کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ 



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر