کانگو: کشتی میں آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 148 ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو میں ایچ بی کونگولو نامی کشتی Matankumu کی بندرگاہ سے بولومبا کے علاقے کے لیے روانہ ہوئی جہاں کشتی میں آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون لکڑی کی بنی کشتی میں کھانا پکا رہی تھی۔کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 افرادسوار تھے، آگ لگتے ہی کشتی دریائے کانگو میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 148 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتا ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں 100 افراد زندہ بھی بچ گئے جب کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو میں کشتی رانی کے حادثات عام ہیں جہاں پرانی لکڑی کی کشتیاں ہی دیہاتوں کے درمیان نقل و حمل کا ایک ذریعہ ہے اور اکثر ان پر گنجائش سے کہیں زیادہ لوگ سوار ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر