امریکا میں 1500 طلبا کے ویزے منسوخ، وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی امیگریشن نے اب تک تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ کیے ہیں جس میں زیادہ تر وہ طلبا شامل ہیں جنہوں نے فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیگر ایسے لوگوں کے بھی ویزے منسوخ ہوئے جو بالواسطہ طور پر فلسطین سے رابطے میں تھے جبکہ کچھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ کی حمایت کی۔خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کا الزام ہےکہ ان طلبا نےکیمپس میں یہود دشمنی اور حماس کی حمایت کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طلبا، وکلا اور سماجی کارکنوں نے امریکی حکومت کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے آخر میں امریکی وزیر خارجہ نے 300 طلبا کے ویزے منسوخ کیے جانے کا کہا تھا لیکن ویزا منسوخی سے متاثر طلبا کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔امیگریشن لائرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن کے ڈیٹابیس سیوس سے 4700 طلبا کو ہٹایا گیا۔دوسری جانب امریکی ہائیر ایجوکیشن جریدہ انسائیڈ ہائرایڈ کے مطابق 17 اپریل تک 1489 طلبا ویزوں سے محروم ہوئے، امریکا بھر کی 240 یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلبا کے ویزے منسوخ کیے گئے، متاثرہ تعلیمی اداروں میں ہارورڈ،اسٹینفورڈ جیسے نجی ادارے شامل ہیں۔اس کے علاوہ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف میری لینڈ اور کچھ لیبرل آرٹس کالجز بھی شامل ہیں۔خلیجی اخبار کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے 28 مارچ کو کہا تھاکہ ہم کارکنوں کو درآمد نہیں کر رہے، وہ یہاں تعلیم حاصل کرنے، کلاس جانے کے لیے آئے ہیں، وہ یہاں ہماری یونیورسٹیوں کو تباہ کرنے والی تحریکوں کی قیادت کرنے نہیں آئے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر