ویڈیو: خرگوش کے انجن میں گھسنے سے اُڑتے طیارے میں آگ لگ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا سبب ایک خرگوش بنا جو ٹیک آف کرنے سے قبل رن وے پر موجود تھا اور وہ جہاز کے انجن میں گُھس کے بیٹھ گیا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ائیر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگز کے مطابق فلائٹ یو اے 2325 نے ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اس نے ایڈمنٹن جانا تھا جب اچانک اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔دوسری جانب نیو یارک پوسٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول لائیو کی آڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جہاز کا عملہ انجن میں لگنے والی آگ کے معائنے کے لیے کہہ رہا ہے جب کہ پائلٹ بتاتا ہے کہ یہ خرگوش کے ٹکرانے کی وجہ سے لگی۔ائیرپورٹ ٹریفک کنٹرول ریڈیو پر کہہ ریا ہے ’یونائیٹڈ 2325 ایسا لگتا ہے کہ آپ کے انجن سے کوئی چیز ٹکرائی ہے اور اس سے شعلے نکل رہے ہیں‘، جس پر جہاز کے عملے کا ایک رکن جواب دیتا ہے کہ ’ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے اپنا ایک انجن کھو دیا ہے‘۔ پائلٹ کی آواز آتی ہے کہ ’خرگوش نے انجن نمبر دو کو، یہ اسی کی وجہ سے ہوا‘۔ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جب خرگوش انجن سے ٹکرایا، اس کے بعد جب جہاز نے اڑان بھری تو اس میں سے آواز آئی۔مسافر نے بتایا کہ ’چند لمحوں میں انجن سے دھواں نکل رہا تھا اس کے پیچھے ایک بڑا آگ کا گولا تھا، پھر جہاز میں موجود ہر شخص گھبرانے لگا‘۔تاہم جہاز نے 153 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کے ساتھ ڈینور میں بحفاظت ایجرجنسی لینڈنگ کی۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر