بھارت: ہونیوالے داماد کو لیکر فرار ہونیوالی خاتون شادی کیلئے بضد،بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون (سپنا) اپنی بیٹی (شیوانی) کی شادی سے چند روز قبل ہونے والے داماد (راہول کمار) کے ساتھ بھاگ گئی تھی جس نے اب خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔سپنا کے ساتھ ساتھ راہول نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور ساتھ ہی نقدی اور زیورات چرانے کی تردید کر دی۔ سپنا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر شراب پیتا تھا، نشہ کرکے تشدد کرتا تھا جب کہ بیٹی شیوانی بھی مجھ سے لڑائی کرتی تھی جس کی وجہ سے میں نے یہ قدم اُٹھایا، اب میں راہول کے ساتھ ہی رہوں گی اور کچھ بھی ہو جائے اسی سے شادی کروں گی۔سپنا کے مطابق اس معاملے میں پولیس کی مداخلت کی وجہ سے واپس آ کر خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ راہول کمار اور شیوانی کی شادی 16 اپریل کو مقرر تھی تاہم شادی سے 10 روز قبل 6 اپریل کو راہول اپنی منگیتر کی ماں سپنا کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر