تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم لیڈر نے ان مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر این اے کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مذاکرات نہ کرنے کا حکم دیا ہوتا تو حکومت یقینی طور پر اس پر عمل کرتی۔
خیال رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر سپریم لیڈر کے مؤقف کے بعد ایران میں اس معاہدے سے متعلق اندرونی سطح پر بحث جاری ہے کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاہدے پر مختلف رائے رکھتے ہیں۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کا دفاع کرنا میرا فرض ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔



