امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانے کی تعمیر کیلئے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ امریکہ بیت المقدس کو یہودی عوام کا ابدی، تاریخی اور مستقل دارالحکومت تسلیم کرتا ہے، امریکہ بیت المقدس میں نئے اور مستقل سفارت خانے کی تعمیر کرے گا جو اسرائیل میں امریکی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ گدعون ساعر نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ناقابل شکست اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران دسمبر 2017ء میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر چکے ہیں، بیت المقدس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سب سے متنازع علاقہ شمار ہوتا ہے۔

فلسطینی مشرقی بیت المقدس کو مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتے ہیں جبکہ اسرائیل پورے بیت المقدس پر اپنا دعویٰ رکھتا ہے۔

اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم عدالہ نے مجوزہ سفارت خانے کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ایک گہری تاریخی نا انصافی کو قانونی حیثیت دیتا ہے۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر