غزہ: اسرائیل کی خیموں سمیت مختلف مقامات پر بمباری سے 21 فلسطینی شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کے داخلے پر اسرائیلی بندش ساتویں ہفتے میں داخل ہوگئی جس کے باعث غذا کی انتہائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد بڑھنے لگی۔غزہ پر تازہ اسرائیلی حملے میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے جس میں سے بچوں سمیت 15 افراد خیموں پر بمباری میں شہید ہوئے۔ادھر غزہ سے رہا اسرائیلی یرغمالیوں کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی جس پر اسرائیلی اخبار کا کہنا ہےکہ صدر پیوٹن نے حماس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی Adam Boehler کا کہنا ہےکہ غزہ جنگ بندی تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہی ممکن ہے۔دوسری جانب امریکا نے مبینہ طورپریمن کےدارالحکومت صنعا پر کئی فضائی حملے کیے جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کے میڈیا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ حوثیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا پر 12 سے زائد فضائی حملے کیے گئے جن کا الزام امریکا پر عائد کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں حوثی میڈیا نے یمن کے صوبے الجوف کے علاقے الحزم میں بھی امریکی حملوں کی اطلاع دی ہے۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر